شمائل محمدی 소개
انسانیت کے انفرادى معاملات سے لے کراجتماعى بلکہ بین الاقوامى معاملات اورتعلقات کا کوئی ایسا گوشہ نہیں کہ جس کے متعلق پیارے پیغمبرﷺ نے راہنمائی نہ فرمائی ہو، کتبِ احادیث میں انسانى زندگی کا کوئی پہلو تشنہ نہیں ہے یعنى انفرادى اور اجتماعی سیرت واخلاق سے متعلق محدثین نے پیارے پیغمبر ﷺ کے فرامین کی روشنى میں ہر چیز جمع فرمادی ہے۔کتب ِ سیرت او رکتب ِ شمائل میں فرق یہ ہے کہ کتب سیرت میں نبی کریم ﷺ سے متعلق ہر بات خوب وضاحت سے بیان کی جاتی ہے ۔ مثلاً ہجرت جہاد وقتال ،غزوات ، دشمن کی طرف سے مصائب وآلام، امہات المومنین کابیان اور صحابہ کرام کے تذکرے وغیرہ ۔جبکہ شمائل وخصائل کی کتب میں صرف آپﷺ کی ذاتِ بابرکت ہی موضوع ہوتی ہے ۔ اسی لیے امام ترمیی نے اس موضوع پر الگ سے کتاب تصنیف کی ہیں۔ شمائل میں پا ک وہند میں موجو د درسی جامع ترمیی کے آخر میں بھی مطبوع ہے۔ جسے مدارسِ اسلامیہ میں طلباempt کو سبقاً پڑھایاجاta ہے ۔ اور اسے شمائل محمدیہ کےنام سے الگ بھی شائع کیا گیا ہے علامہ شیخ ناصر الدین البانی وغیرہ نے اس پر تحقیق وتخریج کا کام بھی کیا ہے ۔اور کئی اہل علم نے اسے اردو دان طبقہ کے لیے اردوزبان میں منتقل کیا ہے۔ زیر نظر کتاب''شمائل محمدیہ'' سعودی عرب کے معروف عالم شیخ محمدبن جمیل زینوحفظہ اللہ(مدرس دار الحدیث خیریہ ،مکہ مکرمہ) کی عربی تصنیف قطوف من الشمائل المحمديةو الأخلاق النبوية والأداب الإسلامية کا سليس اردو ترجمہ ہے ۔فاضل مولف نے اس کتاب کو تین حصوں میں تقسیم کیا ہے ۔پہلا حصہ شمائل محمد ی(عادات وخصائل) سےمتعلق ہے دوسرا حصہ اخلاقیات اور تیسرا آداب سےمتعلق ہے۔الغرض اس کتاب میں نبی کریم ﷺ کی سیرت وکردار کوبہت ہی خوبصورت اسلوب میں مرتب کیاگیا ہے اوررسول اللہﷺ کی زندگی کاتقریبا ہر پہلوموضوع بحث بنایاگیا۔ترجمہ کی سعادت ابو عدنان محمدطیب السلفی صاحب نےحاصل کی ہے فاضل مترجم اس کتاب کے علاوہ درجن سے زائد کتب کے مترجم ،مصنف ومرتب ہیں اللہ تعالیٰ ان کی تمام تحقیقی وتصنیفی اور تبلیغی خدمات کو قبول فرمائے ۔(آمین) قطوف من الشمائل المحمديةوالأخلاق النبوية والأداب الإسلامية کا زیر تبصرہ ترجمہ مکتب تعاونی سعودی عرب کی طرف سے مطبوع ہے پاکستان میں اس کتاب کا ترجمہ معروف عالم دین مترجم ومصنف کتب کثیرہ ابو ضیاء محمود احمدغضنفر مرحوم نے کیا جسے '' الفلاح پبلی کیشنز،لاہور نے شائع کیا ہے ۔یہ بھی کtab وسنت سائٹ پر موجود ہے۔ شمائل نبویﷺ سے متعلق امام ترمذی کی شمائل ترمذی کی شرح خصائل نبوی(مطبوعہ انصار السنۃ،لاہور) اور شمائل سراج منیر(مطبوعہ مکتبہ قدوسیہ،لاہور ) بھی انتہائی اہم اور لائق مطالعہ ہیں (م۔ا).
더 보기